22 دسمبر 2014 - 09:16
11 سلفی وہابی دہشت گردوں کو پھانسی

عرب ذرائع سے نقل ہے کہ اردن میں پھانسی کے قانون پر عائد پابندی 8 سال بعد اٹھاتے ہوئے 11 سلفی وہابی دہشت گردوں اور مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی اور قتل کی مختلف وارداوتوں میں ملوث 11 دہشت گردوںکو رات کے آخری پہر تختہ دار پر لٹکادیا گیا جب کہ وزارت داخلہ نے پھانسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسی کے قانون پر عائد پابندی کے باعث مجرموں کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا تاہم پابندی ختم ہونے کے بعد ابتدائی طور پر قتل کی وارداتوں کے 11 مجرموں کو لٹکادیا گیا ہے، پھانسی کی سزا پانے والے تمام مجرم مقامی تھے جنہیں 2005 اور 2006 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

.......

/169